Shafqat Mehmood Big Announcement
09 مارچ 2021 (23:00) 2021-03-09

اسلام آباد :وفاقی دارالحکومت میں ایک دفعہ پھر کرونا وائرس نے سر اُٹھانا شروع کردیا ،وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا کہنا ہے کہ ایک دفعہ پھر ہفتے کے دوران کیسز میں اضافہ دیکھنے کو ملا ہے ،اس سلسلے میں آج این سی او سی کا اہم اجلاس ہو اہے جس کے بعد ایک دفعہ پھر تازہ ترین صورتحال اور آئندہ کے لائحہ عمل سے متعلق غور کرنے کیلئے اجلاس طلب کر لیا گیا ہے ۔

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا کہناتھا کہ عالمی وبا نے ایک دفعہ پھر سر اُٹھانا شروع کر دیا ہے گزشتہ ایک ہفتے کے دوران کیسز کی تعداد میں اضافہ دیکھنے کو ملا ہے ،جس کے باعث این سی او سی کا اہم اجلاس آج ہوا تھا ،کورونا کی صورتحال سے نمٹنے اور آئندہ کے لائحہ عمل پر غور کرنے کیلئے کل اجلاس طلب کر لیا ہے جس میں تمام صوبوں کے وزرا بھی شامل ہونگے ۔

شفقت محمود کا کہنا تھا کل کے اجلاس میں سکولوں سے متعلق بھی فیصلہ کیا جائیگا ،انہوں نے کہا ویکسی نیشن کا عمل شروع کر دیا گیا ہے ،امید ہے جلد وبا کو کنٹرول کر لینگے ۔

واضح رہے اس سے قبل وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا وائرس کے باعث مزید تین تعلمی ادارے بند کر دئیے گئے ہیں جس کے باعث حالیہ لہر کے دوران بند ہونے والے تعلیمی اداروں کی مجموعی تعداد پانچ ہو گئی ہے۔ 

 اسلام آباد کے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر اسلام آباد زعیم ضیاء نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مزید بند ہونے والے تین تعلیمی اداروں میں ایک نجی اور دو سرکاری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بند کئے جانے والے اداروں میں کالج فارگرلزجی 6  اور ماڈل کالج بوائز آئی 9 شامل ہیں۔

ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر نے مزید بتایا کہ اسلام آباد میں کورونا وائرس کے باعث اب تک مجموعی طور پر پانچ تعلیمی ادارے بند کئے جا چکے ہیں جبکہ حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے اگر مزید اداروں کو بھی بند کرنا پڑا تو بچوں اور اساتذہ کی صحت کو ترجیح دی جائے گی۔ 


ای پیپر