’اپنا منہ بند کریں اور کرکٹ کھیلیں‘ 
سورس:   فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر
09 مارچ 2021 (20:29) 2021-03-09

لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رہنماءحنا پرویز بٹ نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے سینئر آل راﺅنڈر محمد حفیظ کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا ہے کہ آپ اپنا منہ بند کریں اور کرکٹ کھیلیں اور سیاست پر تبصرہ مت کریں۔ 

تفصیلات کے مطابق محمد حفیظ نے چند روز قبل پارلیمینٹ سے وزیراعظم عمران خان کو ملنے والے اعتماد کے ووٹ پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے ان کی حمایت میں ایک ٹویٹ کی اور لکھا ’ماسٹر سٹروک۔‘ 

محمد حفیظ کی اس ٹویٹ کو مداحوں کی جانب سے تو پسند کیا گیا مگر مسلم لیگ (ن) کی رکن صوبائی اسمبلی حناءپرویز بٹ کی نظر سے جب یہ ٹویٹ گزری تو انہوں نے بھرپور جواب دیدیا۔ انہوں نے قومی آل راﺅنڈر کی ٹویٹ پر ردعمل دیتے ہوئے لکھا ’کورونا ایس او پیز پر عمل نہ کرنے کی وجہ سے پوری دنیا میں پاکستان کی جگ ہنسائی ہوئی اور اب ایک ووٹ چور کو سپورٹ کر رہے ہو۔ بہتر ہے منہ بند کر کے کرکٹ کھیلیں اور سیاست پر تبصرہ مت کریں۔‘ 

(فوٹو: بشکریہ نیو نیوز)


ای پیپر