PM Modi and Bangladesh
09 مارچ 2021 (19:56) 2021-03-09

نئی دہلی:بھارتی وزیراعظم نریندرامودی نے بھارت کو بنگلہ دیش سے ملانے والے پل کا افتتاح کر دیا ہے۔

نریندرا مودی نے میتری سیتو(دوستی پل)کے نام سے مشہور پل کا ورچوئل افتتاح کیا ہے،دریائے فینی پر تعمیر کیا جانیوالا یہ پل رابطوں کو بہتر بنانے اور دونوں ممالک کے لوگوں کیلئے معاشی مواقع بڑھانے میں معاون ثابت ہوگا۔

مودی نے کہا کہ اس رابطے سے نہ صرف بھارت اور بنگلہ دیش کے مابین دوستی کو تقویت مل رہی ہے بلکہ یہ کاروبار کیلئے بھی ایک مضبوط کڑی ثابت ہورہا ہے۔ 

اس پورے خطے کو شمال مشرقی بھارت اور بنگلہ دیش کے مابین تجارتی راہداری کے طور پر تیار کیا جارہا ہے۔میتری سیتو پل 1.9 کلومیٹر لمبا ہے اور بھارت کے سبروم کو بنگلہ دیش میں رام گڑھ سے جوڑتا ہے۔

مودی نے اس بات پر زور دیا کہ ریل اور پانی کے ذریعے رابطے کے حالیہ برسوں میں لائے جانیوالے منصوبوں کو اس پل سے تقویت ملی ہے۔


ای پیپر