PM Imran Khan, double role, public, Sherry Rehman, PTI, PPP
09 مارچ 2021 (15:37) 2021-03-09

اسلام آباد: رہنما پیپلز پارٹی شیری رحمان نے کہا کہ ایک جانب پی ٹی آئی حکومت کی کرپشن عروج پر ہے تو دوسری جانب عمران خان کرپشن کیخلاف باتیں کر رہے ہیں ، عمران خان کا دہرا کردار عوام کے سامنے مکمل بے نقاب ہوچکا ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیری رحمان نے کہا کہ کرپشن کیخلاف کارروائی بہانہ ہے ، عمران خان کا اصل مقصد اپنا اقتدار بچانا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان ملک کے آئینی سربراہ ہیں ، وہ کرپشن کیخلاف باتیں کرنے کے بجائے کارروائی کیوں نہیں کرتے ؟

رہنما پیپلز پارٹی نے کہا کہ سینیٹ انتخابات جیتنے کیلئے اراکین اسمبلی کو کروڑوں روپے کے فنڈز سے نوازنا کیا کرپشن نہیں ؟ عمران خان سیاسی شکست دیکھ کر دوسروں پر کرپشن کے الزامات لگانا شروع ہو جاتے ہیں ۔

دوسری جانب لاڑکانہ میں اینٹی کرپشن ٹیم کا محکمہ خوراک کے گودام پر چھاپہ ، گودام سے 25 ہزار 799 گندم کی بوریاں غائب ہونے کا انکشاف ۔ غائب بوریوں کی مالیت 4 کروڑ 76 ہزار روپے ہے ۔

اینٹی کرپشن ٹیم نے ریکارڈ تحویل میں لے لیا ، ٹیم کے مطابق فی بوری کا وزن 100 کلو اور مالیت 3 ہزار 687 روپے ہے ۔


ای پیپر