A nation without moral standards can never do justice: PM Imran Khan
کیپشن:   فائل فوٹو
09 مارچ 2021 (14:13) 2021-03-09

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ جس قوم میں اخلاقی معیار نہ ہو وہ کبھی انصاف نہیں کر سکتی، قوم تب تباہ ہوتی ہے جب انصاف کی صلاحیت ختم ہوتی ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے یہ بات وفاقی کابینہ کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہی۔

ان کا کہنا تھا کہ سب کے سامنے یو این کی رپورٹ شیئر کرنا چاہتا ہوں جو غریب اور ترقی پذیر ممالک سے متعلق ہے۔ اس میں بتایا گیا ہے کہ غریب ممالک کا 7 ہزار ارب ڈالر بیرون ممالک پڑا ہے۔

عمران خان نے کہا کہ بڑے منصوبوں میں بڑی سطح پرکرپشن ہوتی ہے۔ ٹیکس چوری کا پیسہ باہر بجھوا دیا جاتا ہے۔ نواز شریف اور زرداری جیسے صاحب اقتدار لوگ ملک سے پیسے چوری کرکے باہر بھیجتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کرپشن ملک میں اخلاقیات کو تباہ کر دی جاتی ہے۔ قوم تب تباہ ہوتی ہے جب انصاف کی صلاحیت ختم ہوتی ہے۔ ملک میں کرپشن سے زیادہ کوئی اور چیز بنیادوں کو تباہ نہیں کرتی۔

ان کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے معاشرے میں کرپشن کو سب کیلئے قابل قبول بنا دیا جاتا ہے۔ بدعنوانی کرنے کیلئے نواز شریف اور زرداری پہلے متعلقہ اداروں کو کمزور کرتے ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ جس قوم میں اخلاقی معیار نہ ہو وہ کبھی انصاف نہیں کر سکتی۔ الیکشن میں جو تماشا چلا سب نے دیکھا۔ زرداری کرپشن کے پیسے سے لوگوں کو خریدتا ہے۔ شفاف انتخاب کے لیے الیکٹرونک ووٹنگ مشین متعارف کرا رہے ہیں۔


ای پیپر