Yousuf Raza Gillani's victory in Senate elections is a challenge in the Islamabad High Court
کیپشن:   فائل فوٹو
09 مارچ 2021 (13:33) 2021-03-09

اسلام آباد: سینیٹ انتخابات میں پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے مشترکہ امیدوار یوسف رضا گیلانی کی کامیابی کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا ہے۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی علی نواز اعوان کی جانب سے دائر درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ یوسف رضا گیلانی نے سینیٹ انتخابات میں پیسوں کا استعمال کرکے ووٹ خریدے ، ان کی کامیابی کو کالعدم قرار دیا جائے۔

علی نواز نے پی ڈی ایم کے مشترکہ امیدوار یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے علی حیدر گیلانی کے خلاف بھی درخواست دائر کر دی ہے۔

تفصیل کے مطابق پی ڈی ایم کے متفقہ چیئرمین سینیٹ کے امیدوار یوسف رضا گیلانی کی مشکلات میں اضافہ ہو گیا ہے کیونکہ اسلام آباد سے سینیٹ کی جنرل نشست پر یوسف رضا گیلانی کی کامیابی اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا ہے۔

وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے میٹرو پولیٹن علی نواز اعوان نے یوسف رضا گیلانی کی کامیابی کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا ہے۔ انہوں نے اپنی درخواست میں استدعا کی ہے کہ 3 مارچ کو ہونے والے سینیٹ انتخابات میں یوسف رضا گیلانی کی کامیابی کو کالعدم قرار دیا جائے۔

درخواست میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ یوسف رضا گیلانی نے سینیٹ انتخابات میں پیسوں کا استعمال کرکے ووٹ خریدے اور صرف پیسوں کے ذریعے کامیاب ہوئے۔

عدالت اسے استدعا کی گئی ہے کہ اسلام آباد سے سینیٹ کی جنرل نشست پر یوسف رضا گیلانی کی کامیابی کو غیر آئینی اور غیر قانونی قرار دیا جائے۔

دوسری جانب علی نواز نے یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے علی حیدر گیلانی کے خلاف بھی درخواست دائر کر دی ہے۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ علی حیدر گیلانی کو بطور رکن پنجاب اسمبلی نااہل قرار دیا جائے۔


ای پیپر