Matter of election of Chairman and Deputy Chairman of the Senate, Maryam Nawaz's coordination campaign intensified
کیپشن:   فائل فوٹو
09 مارچ 2021 (13:25) 2021-03-09

اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز شریف نے چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کے معاملے پر اپنی رابطہ مہم تیز کرتے ہوئے تمام لیگی سینیٹرز کو چائے پر بلا لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق مریم نواز آج شام تمام لیگی سینیٹرز کے اعزاز میں ہائی ٹی کا اہتمام کر رہی ہیں۔ لیگی سینیٹرز کے اعزاز میں ہائی ٹی چیک شہزاد فارم ہاؤس پر ہوگی۔

اس سلسلے میں (ن) لیگ کے تمام سینیٹرز کو دعوت نامے بھجوا دیئے گئے ہیں۔ لیگی سینیٹرز کو ہائی ٹی میں شرکت کو یقینی بنانے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ لیگی سینیٹرز سے ملاقات میں چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے انتخاب سے متعلق بات چیت ہوگی۔ دوسری جانب نائب صدر مسلم لیگ (ن) مریم نواز نے سینیٹ کے انتخاب تک اسلام آباد میں ہی قیام کا فیصلہ کر لیا ہے۔ وہ 12 مارچ تک اسلام آباد میں ہی قیام کریں گی۔

مریم نواز شریف چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے انتخابی مرحلہ کو مانیٹر کریں گی۔ وہ سیاسی صورتحال اور آئندہ کی حکمت عملی پر بھی غور کریں گی۔ مریم نواز نے اسلام آباد میں قیام کا فیصلہ پارٹی قائد میاں محمد نواز شریف کی ہدایت پر کیا ہے۔


ای پیپر