Opponents, votes, democratic process, Chairman Senate, Sadiq Sanjrani, Speaker NA, Asad Qaiser
09 مارچ 2021 (13:07) 2021-03-09

اسلام آباد: اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کا پارلیمنٹ ہاؤس کے گیٹ نمبر ون پر نئے میڈیا سینٹر کا افتتاح ۔

اس موقع پر چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے کہا کہ ہمارا مقصد پارلیمنٹ کو مضبوط اور بالادست ادارہ بنانا ہے ، انہوں نے کہا کہ جمہوریت کیلئے آزاد میڈیا بنیادی شرط ہے ، ہم میڈیا کو ہر ممکن سہولت فراہم کریں گے ۔

صادق سنجرانی نے کہا کہ جب الیکشن لڑا جاتا ہے تو کسی کو چھوڑتے نہیں ہیں ، جمہوری عمل کے تحت اپنے مخالفین سے بھی ووٹ لینے کیلئے جاؤں گا ۔

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ بتایا جائے وزیراعظم عمران خان کو اعتماد کا ووٹ دیتے وقت کونسا ایم این اے غیر حاضر تھا ؟ میرا اور فیصل واوڈا کا ووٹ گنیں تو 180 بنتے ہیں ۔ ایک ووٹ بھی غلط ثابت ہوا تو اپنی نشست پر نہیں رہوں گا ۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز جو واقعات ہوئے ہیں اس پر افسوس ہے ، اپوزیشن اور حکومتی ارکان پارلیمنٹ پر مشتمل کمیٹی بنائی ہے ۔ کمیٹی کا مقصد پارلیمنٹ کے اندر اور باہر ہونے والے ناخوشگوار واقعات کو روکنا ہے ۔ جمہوریت کو ہم سب کو مل کر مستحکم کرنا ہے ۔


ای پیپر