Hereditary politicians are trying to impose their children on the nation, Shibli Faraz said
کیپشن:   فائل فوٹو
09 مارچ 2021 (13:07) 2021-03-09

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے اطلاعات ونشریات شبلی فراز نے اپوزیشن رہنماؤں پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ مریم نواز شریف اور بلاول بھٹو زرداری جمہوریت سے ہی بہترین انتقام لے رہے ہیں۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری بیان میں شبلی فراز نے دونوں سیاسی شخصیات پر تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ بلاول بھٹو اور مریم نواز دونوں مل کر جمہوریت سے بہترین انتقام لے رہے ہیں۔ پیسے سے لوگوں کے ضمیر خریدنے کی کوشش کرتے ہیں اور پھر جمہوریت کے پیچھے چھپ جاتے ہیں۔

شبلی فراز نے لکھا کہ پاریٹوں پر قابض ہونے والے اتنے اہل اور لائق ہوتے تو کارکن کے طور پر پارٹی میں آتے۔

انہوں نے سیاسی قائدین کر بھی سخت الفاظ میں تنقید کرتے ہوئے کہا کہ سیاست کو موروثی طور پر کرنیوالے اپنی اولاد کو بھی قوم پر مسلط کرنے کی کوشش کر رہے ہیں لیکن لوگ ان کے دھوکوں میں نہیں آئیں گے۔

وفاقی وزیر نے اپنی ٹویٹ میں کہا کہ یہ چاہتے ہیں کہ لوٹ مار کا یہ کاروبار اسی طرح جاری رہے۔ اب قوم نے یہ فیصلہ کرنا ہے کہ ان لوٹنے کا لائسنس دئیے رکھنا ہے یا کرپشن کی اس فرنچائز کا خاتمہ کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف اگر ووٹ کی عزت پر یقین رکھتے تو پاکستان میں ہوتے۔

ان کا کہنا تھا کہ جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اپنے برخودار نور چشمی کو اپنی گدی کیلئے تیار کر رہے ہیں۔

سید شبلی فراز کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان قوم کو لوٹنے اور موروثی سیاست کرنے والوں کے راستے کی سب سے بڑی دیوار بن گئے ہی۔


ای پیپر