Jen Psaki praises Meghan Markle, Prince Harry for ‘courage’ after Oprah interview
کیپشن:   فائل فوٹو
09 مارچ 2021 (12:53) 2021-03-09

واشنگٹن: امریکا نے شاہی آرام کو چھوڑتے ہوئے ایک عام انسان کی طرح زندگی جینے کی جدوجہد کرنے والے شہزادہ ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن مارکل کے حالیہ انٹرویو کی تعریف کرتے ہوئے دونوں شخصیات کو سراہا ہے۔

اس حوالے سے وائٹ ہاؤس کی ترجمان جین ساکی نے میگھن اور ہیری کے انٹرویو کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اپنی ذہنی حالات اور پرائیوٹ لائف پر گفتگو کرنا انتہائی ہمت اور بہادری کی بات ہے۔

جین ساکی کا کہنا تھا کہ برطانیہ اور امریکا کے تعلقات اور پارٹنرشپ بہت مضبوط ہے جو جاری رہے گی۔

خیال رہے کہ میگھن مارکل اور شہزادہ ہیری کی جانب سے حال ہی میں دیئے گئے انٹرویو نے برطانیہ کے شاہی ایوان میں ہلچل مچا دی ہے۔ اس انٹرویو کے بعد ہر کوئی دم بخود ہے۔ شاہی خاندان کے ترجمان اور وزیراعظم بورس جانسن بھی اس پر لب کشائی کرنے میں اجتناب برت رہے ہیں۔

امریکا کی مشہور ٹیلی وژن میزبان اوپرا ونفرے کو دیئے گئے انٹرویو میں برطانوی جوڑے نے شاہی خاندان پر الزامات کی بوچھاڑ کر دی تھی، اس کی بازگشت ابھی تک جاری ہے اور میڈیا پر اسی پر بات چیت کی جا رہی ہے۔

میگھن مارکل نے اپنے انٹرویو میں الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ان کے بیٹے آرچی کو برطانوی شاہی خاندان کی جانب سے شہزادے کا خطاب تک نہیں دیا گیا، حتیٰ کہ اس کی پیدائش سے قبل اس کی رنگت تک پر بات کی گئی۔

ان کا کہنا تھا کہ ایک وقت ایسا آیا کہ ایسی ذہنی اذیتوں کی وجہ سے انہوں نے خود کشی کرکے خود کو ختم کرنے کا بھی سوچ لیا تھا کیونکہ میں اپنی کردار کشی کے بعد زندہ نہیں رہنا چاہتی تھی۔


ای پیپر