Election Commission, PTI, petition, Yousaf Raza Gillani, Chairman Senate Election
09 مارچ 2021 (09:08) 2021-03-09

اسلام آباد: الیکشن کمیشن میں تحریک انصاف کی شنوائی ، یوسف رضا گیلانی کی کامیابی کا نوٹیفکیشن روکنے سے متعلق پی ٹی آئی کی درخواست پر سماعت 11 مارچ کے بجائے آج ہوگی ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے فرخ حبیب ، کنول شوزب اور ملیکہ بخاری نے پیر کو یوسف رضا گیلانی نااہلی کیس کی جلد سماعت کی درخواست دائر کی تھی ۔ درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ یوسف رضا گیلانی چیئرمین سینیٹ کے امیدوار ہیں ، چیئرمین سینیٹ کا انتخاب 12 مارچ کو شیڈول ہے ، مناسب ہوگا فوری سماعت کی جائے یا پھر چیئرمین سینیٹ کے الیکشن کی تاریخ بڑھا دی جائے ۔

خیال رہے کہ تحریک انصاف کی درخواست کے بعد الیکشن کمیشن نے سماعت آج صبح دس بجے سننے کا اعلان کیا ہے ۔

وزیراعظم عمران خان متعدد بار کہہ چکے ہیں کہ یوسف رضا گیلانی ووٹ خرید کر سینیٹ کا انتخاب جیتے ہیں ۔ انہوں نے کہا تھا کہ یوسف رضا گیلانی سے بڑا کرپٹ سیاستدان اس ملک میں نہیں ہے ۔

دوسری جانب گزشتہ روز ہونے والے پی ڈی ایم کے سربراہی اجلاس میں چیئرمین سینیٹ کے لیے یوسف رضا گیلانی کے نام پر اتفاق ہو گیا ہے جبکہ ڈپٹی چیئرمین سینٹ کے متفقہ امیدوار کی نامزدگی پر مولانا اور اختر مینگل آمنے سامنے ، اخترمینگل نے اپوزیشن جماعتوں سے صاف کہ دیا کہ حکومت چھوڑ کر آئے ہیں ہمارا حق زیادہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جے یو آئی کے پاس ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا عہدہ پہلے بھی رہ چکا ہے اب موقع بی این پی مینگل کو دیا جائے ۔

دوسری جانب مولانا فضل الرحمان مولانا عبدالغفور حیدری کو متفقہ امیدوار نامزد کرانا چاہتے ہیں ۔


ای پیپر