قطر نے پاکستانیوں کیلئے ویزے پر پابندی لگا دی
09 مارچ 2020 (20:21) 2020-03-09

اسلام آباد:کرونا وائرس کے پھیلنے کے خدشہ کے پیش نظر قطر نے پاکستانیوں کیلئے بھی سیاحتی ویزے پر پابندی لگا دی ۔

ذرائع کے مطابق اسلام آباد سے دوحہ جانے والی پرواز QR 615 سے 48 مسافروں کو آف لوڈ کر دیا گیا،کراچی سے دوحا جانے والی پرواز QR 611سے اڑتالیس مسافروں کو آف لوڈ کردیا گیا ،کراچی اور اسلام آباد سے دوحہ جانے مجموعی طور 96 مسافروں کو آف لوڈ کیا گیا ،وزٹ ویزہ آن لائن آرئیول ویزے کے حامل مسافروں کو قطر داخلے پر پابندی عائد ہے،جس کا اطلاق نافذ العمل ہوگیا .

ذرائع کے مطابق قطر نے پاکستان سمیت چودہ ممالک پر سیاحتی ویزے کی پابندی عائد کی ہے ،آن لائن یا آن ایرائیول ویزہ پر پاکستانیوں کو قطر آنے کی اجازت نہیں ۔ ذرائع نے بتایاکہ صرف ورک ویزہ یا کنیکٹنگ پروازوں کے مسافر قطر جاسکتے ہیں۔


ای پیپر