سوڈان کے وزیر اعظم پر قاتلانہ حملہ
09 مارچ 2020 (18:18) 2020-03-09

خرطوم: سوڈان کے وزیراعظم عبداللہ حمدوک کو آج پیر کے روز قاتلانہ حملے کا نشانہ بنایا گیا تاہم وہ محفوظ رہے۔

                                                                                                        

تفصیلات کے مطابق دارالحکومت خرطوم میں حمدوک کی گاڑی کو دھماکے کے ذریعے نشانہ بنایا گیا۔ وزیراعظم کو محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا۔سوڈانی سیکورٹی فورسز نے جائے وقوع کو گھیرے میں لے کر تحقیقات کا آغاز کر دیا۔ابھی تک کسی جانب سے دھماکے کی ذمے داری قبول نہیں کی گئی ہے۔سوڈانی وزیراعظم کی اہلیہ منی عبداللہ نے اپنے شوہر کی گاڑی کو دھماکے کے ذریعے نشانہ بنائے جانے کے بارے میں بتایا تھا۔

سوڈانی حکومت کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم حمدوک خیریت سے ہیں ۔ اگر ایک حمدوک چلا گیا تو ان کے بعد ہزار حمدوک آجائیں گے"۔سوڈانی کانگریس پارٹی کے سکریٹری جنرل خالد عمر نے اپنی ٹویٹ میں کہا ہے کہ "وزیراعظم عبداللہ حمدوک کو ہلاک کرنے کی کوشش ،،، سوڈان میں عوامی انقلاب کا تختہ الٹنے کے لیے کی جانے والی سازش کی نئی کڑی ہے"۔


ای پیپر