پی ایس ایل میں ایک بار پھر ڈنک کا ڈنکا بجا
09 مارچ 2020 (11:02) 2020-03-09

لاہور: پی ایس ایل میں ایک بار پھر ڈنک کا ڈنکا بجا، آسٹریلوی کرکٹر کے چالیس گیندوں پر 99 رنز نے لاہور کو فتح دلادی، قلندرز نے کراچی کنگز کو آٹھ وکٹوں سے ہرایا، فاتح کپتان سہیل اختر نے 68 رنز اسکور کیے۔

قلندرز نے روایت توڑ ڈالی، ایونٹ میں مسلسل دوسری بار فتح حاصل کی۔ بین ڈنک اور سہیل اختر نے کنگز کے بولرز کی خوب دھلائی کی۔ کراچی کنگز نے 188 رنز کا ہدف دیا۔ الیکس ہیلز 80 جبکہ والٹن نے 45 رنز کی اننگز کھیلی۔

ہدف کے تعاقب میں قلندرز ابتدا میں لڑکھڑائے لیکن بین ڈنک کریز پر آئے اور چھا گئے۔ ایک اننگز میں 12 چھکے لگا کر اپنا ہی ریکارڈ توڑ ڈالا۔ کپتان سہیل اختر نے بھی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی۔ 99 رنز ناٹ آؤٹ کی باری کھیلنے پر بین ڈنک کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔


ای پیپر