Image Source : Twitter

’جنگ کے بادل چھٹ گئے ‘۔۔۔ بھارت کا پہلا اچھا اقدام
09 مارچ 2019 (17:38) 2019-03-09

اسلام آباد:پاک بھارت مابین کشیدگی میں کمی ہوتے ہی بھارتی ہائی کمشنر اجے بساریہ اسلام آباد پہنچ گئے ۔

تفصیلات کے مطابق پلوامہ واقعے کے اگلے ہی دن پندرہ فروری کو بھارتی ہائی کمشنر کو نئی دلی طلب کیا گیا تھاجبکہ کشیدگی بڑھنے پرپاکستان نے بھی اٹھارہ فروری کو پاکستانی ہائی کمشنر کو اسلام آباد طلب کیا تھا۔سفارتی ذرائع کے مطابق دونوں ملکوں کے درمیان کشیدگی کم ہونے پر بھارتی ہائی کمشنر اجے بساریا اسلام آباد پہنچ گئے ہیں جبکہ پاکستانی ہائی کمشنر سہیل محمود بھی جلد بھارت روانہ ہوں گے۔

سفارتی ذرائع کے مطابق سہیل محمود 14 مارچ کو کرتار پور کوریڈور کے حوالے سے ہونے والے پاک بھارت حکام کے پہلے اجلاس کی تیاریاں بھی کریں گے۔ یہ اجلاس 14 مارچ کو واہگہ اٹاری بارڈر پر بھارتی علاقے میں ہوگا۔ اس اجلاس کے بعد 28 مارچ کو بھارتی وفد پاکستان آئے گا۔


ای پیپر