Image Source : IK Facebook

وزریراعظم عمران خان پر نا اہلی کی تلوار۔۔۔؟
09 مارچ 2019 (17:04) 2019-03-09

لاہور:وزیراعظم عمران خان کی نااہلی کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست سماعت کیلئے مقررکردی گئی ،جسٹس مامون رشید شیخ کی سربراہی میں دورکنی بنچ پیر کو سماعت کرے گا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ نے وزیراعظم عمران خان کی نااہلی کیلئے درخواست سماعت کیلئے مقرر کردی،جسٹس مامون رشید پر مشتمل 2 رکنی بنچ پیرکو سماعت کرے گا۔درخواست میں موقف اختیار کیاگیا ہے کہ انگلینڈکی عدالت ٹیرن وائٹ کوعمران خان کی بیٹی قراردے چکی ہے.

عمران خان نے کاغذات نامزدگی میں ٹیرن وائٹ کاذکرنہیں کیا،وزیراعظم عمران خان آئین کے آرٹیکل 62اور63پرپورانہیں اترتے ،عدالت سے استدعا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کونااہل قراردے۔


ای پیپر