Image Source : Twitter

علی ظفر پر الزام ۔۔۔ میشا شفیع کو لینے کے دینے پڑ گئے
09 مارچ 2019 (16:49) 2019-03-09

لاہور:گلوکار علی ظفر نے میشا شفیع کیخلاف فوجداری مقدمہ کے درج کیلئے درخواست دائر کردی۔گلوکار علی ظفر نے درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ گلوکارہ میشا شفیع نے عدالت میں ہتک عزت دعوی کے جواب میں جھوٹ بولا، گلوکارہ نے عدالت کو گمراہ کرنے کی کوشش کی۔

میری عدالت سے استدعا ہے کہ میشا شفیع کیخلاف فوجداری مقدمہ درج کرنے کا حکم دیاجائے۔

واضح رہے کہ گلوکارہ میشا شفیع کی جانب سے علی ظفر پر الزام جنسی طور پر ہراساں کرنے کے الزامات عائد کئے گئے ہیں ۔


ای پیپر