Image Source : Twitter

ماڈل ایان علی کے گرد گھیرا تنگ ،اہم خبر
09 مارچ 2019 (16:39) 2019-03-09

راولپنڈی:کسٹم کورٹ نے کرنسی سمگلنگ کیس میں عدم پیشی پر ماڈل ایان علی کو اشتہاری قراردیتے ہوئے ان کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے اورماڈل گرل کے اثاثہ جات ضبط کرنے کے احکامات جاری کردیئے ۔

تفصیلات کے مطابق کسٹم کورٹ راولپنڈی میں ماڈل ایان علی کیخلاف کرنسی سمگلنگ کیس کی سماعت ہوئی، ماڈل ایان علی ایک مرتبہ پھر عدالت سے غیرحاضر جبکہ ملزمہ کا وکیل عدالت میں پیش ہو گیا۔عدالت نے ملزمہ کی عدم حاضری پر شدید برہمی کا اظہار کیا، عدالت نے تفتیشی سے کہا کہ ایان علی کی جائیدادکی تفصیلات دی جائیں، بتایاجائے اشتہارملزمہ کے گھرپرلگایایانہیں،ملزمہ کے وارنٹ گرفتاری بھی جاری ہوئے۔

جج نے ریمارکس دیئے کہ ملزمہ کو دوماہ کا وقت دے چکے مگروہ پھر بھی نہیں آئیں۔عدالت نے کہا کہ ایان علی نے جوپتہ دیاوہ کراچی کی نجی سوسائٹی کاہے،کسٹم کورٹ نے کرنسی سمگلنگ کیس میں عدم پیشی پر ماڈل ایان علی کو اشتہاری قراردیتے ہوئے ان کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے اورماڈل گرل کے اثاثہ جات ضبط کرنے کے احکامات جاری کردیئے ۔عدالت نے حکم دیا ہے کہ تمام گواہوں کوشہادتیں قلمبندکرنے کیلئے 16 مارچ کوبلایا جائے۔


ای پیپر