کارڈیشن سسٹرز کی ہمشکل ’دبئی سسٹرز‘ نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی
09 مارچ 2018 (23:06)

دبئی :ہالی ووڈ کی معروف اداکاراﺅں کم کارڈیشن اور کائلی جینر کی ہمشکل دبئی کی رہائشی دو بہنوں نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی ہے اور ان کی دیکھ کوئی بھی یہ اندازہ نہیں لگا سکتا کہ وہ ہالی ووڈ اداکارائیں نہیں ہیں۔خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق دبئی کی رہائشی بہنوں سونیا اور فائزہ علی نے سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹا گرام پر اپنی تصاویر شیئر کی جن کو دیکھ کر گمان ہوتا ہے کہ وہ ہالی ووڈ سسٹرز کم کارڈیشن اور کائلی جینر ہی ہیں۔

سونیا علی نے کہا کہ دو سال قبل جب ہم لاس اینجلس میں مقیم تھے تو وہاں پر موجود لوگوں نے ان کا موازنہ ’ کارڈیشن سسٹرز ‘کے ساتھ کرنا شروع کردیا۔


ای پیپر