آئینی اداروں کے درمیان تصادم کی بجائے ڈائیلاگ کی ابتدا ہونی چاہے،رضا ربانی
09 مارچ 2018 (22:46) 2018-03-09

آئین کے تحت جتنے بھی ادارے کام کر رہے ہیں ان کے درمیان ڈائیلاگ کی ابتدا ہونی چاہیے ۔اگر ادارے ایک دوسرے سے الگ تھلگ رہیں گے تو تناﺅ کی صورتحال پیدا ہو گی ۔انہوں نے کہا کہ صوبوں اور بلخصوص چھوٹے صوبوں اور وفاق کے درمیان بے اعتمادی کی فضا ءہے اور وفاق اور وفاقی اداروں کے درمیان ہم آہنگی مو جود نہیں ۔انہوں نے خبردار کیا موجود صورتحال سے لگتا ہے کہ ہم اداروں کے درمیان تصادم کی طرف جا رہے ہیں ۔


اسلام آباد:چیئرمین سینیٹ نے اپنے الوداعی خطاب میں کہا ہے کہ منصب آنی جانی چیز ہے، آخر میں کردار اور اصول رہ جاتے ہیں۔چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی کا اپنے الوداعی خطاب میں کہنا تھا کہ میں نے چھوٹے سے سیاسی کارکن کی حیثیت سے اپنا کیریئر شروع کیا۔ اپنی ماں اور سیاسی والدہ محترمہ بینظیر بھٹو شہید کی وجہ سے میں اس مقام تک پہنچا۔ انہوں نے کہا کہ میں نے 12 مارچ 2015ءکو چیئرمین سینیٹ کی حیثیت سے میں نے اپنا حلف اٹھایا اور اسی روز اپنے اثاثے ظاہر کیے، اس وقت اور آج میرے اثاثوں کا موازنہ کیا جا سکتا ہے۔

رضا ربانی کا کہنا تھا کہ میں نے چیئرمین سینیٹ کی حیثیت سے پارلیمان کی بالادستی اور اصولوں پر کبھی کوئی سمجھوتہ کبھی نہیں کیا کیونکہ منصب آنی جانی چیز ہے، آخر میں کردار اور اصول رہ جاتے ہیں۔چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے اپنے الوداعی خطاب میں تمام سینیٹرز اور خاص طور پر لیڈر آف اپوزیشن چودھری اعتزاز احسن کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ اعتزاز احسن نے ہاو¿س چلانے میں میری مدد اور معاونت کی ۔

دوسری طرف پاکستان پیپلزپارٹی کے نومنتخب سینیٹر رضا ربانی نے سینیٹ کی نشست چھوڑنے کی تیاری کرلی،چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نومنتخب سینیٹررضا ربانی کومنانے کیلئے کراچی سے اسلام آباد پہنچ گئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق شریک چیئرمین پیپلزپارٹی آصف زرداری نے گزشتہ روزچیئرمین سینیٹ کے عہدے کیلئے رضا ربانی سے متعلق تحفظات کااظہار کیا تھا۔


جس کے باعث رضاربانی کابطور سینیٹر حلف نہ لینے کاامکان ہے۔تاہم پیپلزپارٹی کی اعلیٰ قیادت رضاربانی کومنانے میں مصروف ہے۔ذرائع کاکہناہے کہ پیپلزپارٹی کسی صورت نہیں چھوڑوں گا ،سینیٹ کی نشست چھوڑنے کوتیار ہوں۔پیپلزپارٹی کے نومنتخب رضا ربانی نے پارلیمنٹ ہاو¿س میں ہونے کے باوجود اجلاس کی صدارت نہیں کی ۔


ای پیپر