طاہر حسین مشہدی بھی ایم کیو ایم کا ساتھ چھوڑ گئے
09 مارچ 2018 (22:28)

اسلام آباد: ایم کیو ایم کی موجودہ صورتحال سے پریشان اراکین کیلئے مشکلات میں اضافہ نے صورتحا ل انتہائی کشیدہ کر دی ۔اقتدار کی جنگ نے پارٹی کو بُری طر ح متاثر کیا ۔اب یہ اقتدار کا طوفان کب تھمے گا کچھ پتا نہیں ۔لیکن پارٹی کی موجودہ صورتحال سے پریشان ارکین نے اپنے فیصلے لینے شروع کر دئیے ہیں ۔ ایم کیو ایم کے سینئر رہنما سینیٹر کرنل ریٹائرڈ طاہر مشہدی نے پارٹی چھوڑنے سے پہلے عوام کے نام کھلے خط میں کہا ہے کہ موجودہ قیادت سے متوسط طبقے کی نمائندگی کی توقع نہیں۔ دونوں گروپ اقتدار کے لیے لڑ رہے ہیں۔

کرنل (ر) طاہر حسین مشہدی نے کہا کہ غریب گھرانوں سے تعلق رکھنے والے افراد پارٹی میں شامل ہو کر آج اقتدار کیلئے دست وگریبان ہیں۔ ایم کیو ایم کی موجودہ قیادت سے متوسط طبقے کی نمائندگی کی توقع نہیں، رہنماو¿ں کی خود غرضی اور بچگانہ حرکتوں سے مہاجر عوام کے مینڈیٹ کی توہین ہوئی۔ طاہر مشہدی نے کہا کہ رابطہ کمیٹی کے اراکین عوامی اختیار کو پیسہ بنانے اور طاقت کے حصول کے لیے ضائع کر رہے ہیں۔ جھوٹ، دھوکا دہی اور فریب سے عوامی اختیارات کا غلط استعمال کیا گیا۔ ایم کیو ایم پاکستان کی باگ ڈور اب ایماندار، متحرک اور تعلیم یافتہ لوگ سنبھال لیں۔


ای پیپر