لاہور قلندر کی شاندار پرفارمنس ،ملتان سلطان نے 115رنز کاہدف دیدیا

09 مارچ 2018 (18:39)

دبئی: ملتان سلطانز نے لاہور قلندرز کو جیت کے لیے 115 رنز کا ہدف دیا ہے۔دبئی میں کھیلے جارہے میچ میں ملتان سلطانز نے لاہور قلندرز کو جیت کے لیے 115 رنز کا ہدف دیا ہے۔ ملتان سلطانز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو اننگز کا آغاز احمد شہزاد اور کمار سنگاکارا نے کیا، دونوں اوپنرز نے ٹیم کو اچھا آغاز فراہم کیا اور 61 رنز کی اوپننگ شراکت قائم کی تاہم کمار سنگاکارا 45 جب کہ احمد شہزاد 32 رنز بناکر آئوٹ ہوگئے۔

لاہور قلندرز کا مڈل آرڈر خاص کارکردگی نہ دکھا سکا اور صرف 20 گیندوں پر 5 کھلاڑی آئوٹ ہوگئے، ون ڈاو¿ن آنے والے صہیب مقصود 16 اور کپتان شعیب ملک صرف 3 رنز ہی بناسکے اور 99 کے مجموعی اسکور پر آئوٹ ہوگئے۔ شاہین شنواری کی شاندار بولنگ کے باعث ملتان سلطانز کا کوئی بھی کھلاڑی زیادہ دیر وکٹ پر کھڑا نہیں رہ سکا اور ملتان سلطانز کی پوری ٹیم 2 گیندیں قبل 114 رنز بناکر آئوٹ ہوگئی۔ شاہین شنواری نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کیا اور 5 وکٹیں حاصل کیں۔

لاہور قلندرز نے ایونٹ میں اب تک 6 میچز کھیلے ہیں اور تمام میچز میں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے جب کہ ملتان سلطانز ایونٹ کی سب سے مظبوط ٹیم کے طور پر سامنے آئی ہے، ملتان سلطانز نے اب تک 7 میچز کھیلے جس میں سے 4 میں کامیابی حاصل کی اور 2 میں شکست کا سامنا کرنا پڑا جب کہ ایک میچ بارش کی وجہ سے مکمل نہ ہوسکا۔

مزیدخبریں