ٹانگیں کھینچنے والوں کی عوام نے ٹانگیں کھینچنی ہیں:نواز شریف
09 مارچ 2018 (18:22)

بہاولپور :بہاولپور جلسے سے خطاب کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا یہ جلسہ مخالفین کے ہو ش اُڑانے کیلئے کافی ہے ۔مخالفین نے گزشتہ 4سال دھرنوں اور عدالتوں میں گزا ر دئیے۔2018میں الیکشن بھی ہو گا اور ریفرنڈم بھی ۔لوگ اپنا فیصلہ دے دینگے ۔جلسے سے خطاب کے دوران نواز شریف نے عوام سے پوچھا کیا کسی نے بجلی کے کارخانے لگائے ۔الحمد اﷲ آج ہم نے ملک کے بڑے مسائل حل کر دئیے ہیں ۔پیپلزپارٹی یا پی ٹی آئی نے کبھی کوئی بڑا منصوبہ بنا یا ۔ ٹانگیں کھینچنے والوں کی ٹانگیں عوام نے کھینچنی ہیں ۔ نواز شریف جنوبی پنجاب سمیت بہاولپور پر قربان ہے ۔70سالہ تاریخ تبدیل کئے بغیر ترقی نہیں کر سکتا ۔دہلیز پر انصاف کی پالیسی بنا رہے ہیں ۔میں آپ کا ساتھ دوں گا کیا آپ میرا ساتھ دینگے ؟ایسے فیصلے میں نہیں مانتا ۔جلسے میں مریم نواز کو سونے کا شیر بھی پیش کر دیا گیا ۔ملک سے ظلم کاخاتمہ کرینگے ۔کسی کو ووٹ پاﺅں تلے روندنے نہیں دینگے.

سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کا کہنا ہےکہ پچھلے 70 سالوں سے ملک کے ساتھ جو کچھ ہورہا ہے اس سے بغاوت کرتا ہوں۔بہاولپور میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے نوازشریف نے کہا کہ ایسا جشن کبھی نہیں دیکھا، یہ الیکشن سے پہلے الیکشن ہوگیا بلکہ ریفرنڈم بھی ہوگیا۔انہوں نے کہا کہ پچھلے چار سالوں میں مخالفین نے کچھ کرنے نہیں دیا، کبھی دھرنے، جلسے جلوس اور کبھی عدالتوں میں گئے لیکن (ن) لیگ اور نوازشریف نے پاکستان کے بڑے بڑے مسائل ختم کردیئے، ہم نے لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کردیا، بجلی واپس لے آئے، ہمیں ناز ہے ہم نے ملک کے بڑے مسائل ختم کردیئے۔


ای پیپر