مریم نواز کی بہاولپور جلسے میں عمران خان پر کڑی تنقید
09 مارچ 2018 (17:43) 2018-03-09

بہاولپور : مریم نواز نے بہاولپور جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان پر تنقید کے خوب نشتر چلائے ،انہوں نے سینٹ کی صورتحال پر بات کرتے ہوئے کہا کہ خان صاحب نے اپنے تمام سینیٹرز زرداری کے قدموں میں رکھ دئیے ۔کل کے دشمن آج ایک دوسرے سے راتوں کو مل رہے ہیں ۔ خان صاحب زرداری کے پیچھے چھپ رہے ہیں،انہوں نے کہا عمران تم بکتے نہیں ،جھکتے نہیں بلکہ لیٹتے ہو ۔لاہور جلسے کی بات کرتے ہو ئے انہوں نے کہا جوائنٹ اپوزیشن جلسے نے ان تمام قوتوں کو ایکسپوز کر دیا تھا ۔لڑائی نواز شریف سے ہے ہتھیار زرداری کے آگے ڈال دئیے،کیا ووٹ کا سودا کرنے والے لیڈ کہلانے کے لائق ہیں۔


بہاولپور کی تاریخ میں کبھی اتنا بڑا جلسہ نہیں دیکھا ۔خطاب کے دوران انہوں نے کہا تمارا لیڈر نواز شریف بکتا اور جھکتا نہیں ۔سابق وزیراعظم نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہاے کہ عمران خان نے تو اپنے تمام سینیٹرز کو فری میں زرداری کے حوالے کر دیاہے ،زردار ی نے خوامخواہ اربوں روپے خرچ کر کے عمران خان کے سینیٹرز کو خریدا جبکہ دشمنی آپ کی نوازشریف سے ہے اور ہتھیار آپ نے زرداری کے سامنے ڈال دیئے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ آپ لوگ کمال ہو ،خود جلسوں کے رکارڈ بناکر خود ہی توڑتے ہو، میں نے پہلے کبھی یہاں اتنا بڑا جلسہ نہیں دیکھا، بہاولپور والو ،آج آپ نے کمال کردیا۔

انہوں نے کہا جتنی بھی تحقیقات ہورہی ہیں وہ سب جھوٹ پر مبنی ہیں ۔بنی گالا کا لیٹر بھی عمران خان کو جھوٹا نکلا ۔جھوٹ بولنے ،جعلسازی کرنے پر کیا آرٹیکل 62نہیں لگتا ۔جب تراز و کا پلڑا یک طرف جھک جائے تو کیا آوازیں اٹھیں گی یا نہیں ۔لاڈلے خان نے برطانیہ کی ملک سے بھی حلف لیا ۔ووٹ کو عزت دو آج اس نعرے کی پہلے سے زیادہ ضرورت ہے ۔


بہاولپور میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز کا کہناتھا کہ 70لاکھ ووٹ لینے والی پارٹی نے500 ووٹ لینے والے عبدالقدوس کے ہاتھ میں سب سینیٹرزپکڑادیے،انہوں نے عبدالقدوس کی چادرمیں چھپ کرپیپلزپارٹی کواپنے سینیٹرز دےدیے، عمران خان ،کیا سمجھتے ہو کہ عوام کو پردے کے پیچھے سے کچھ نظر نہیں آرہا؟چور دروازوں سے آنے والے کیا آپ کے لیڈر کہلانے کے لائق ہیں؟۔


مریم نواز کا کہناتھا کہ انشاءاللہ ووٹ کو بیچنے والوں کو رونا پڑے گا،ارکان کے بکنے کا سب سے زیادہ شور عمران خان نے مچایاتھا،پاکستان میں ووٹوں کی منڈیاں لگی ہوئی ہیں، ”ووٹ کو عزت دو“کے نعرے کی ضرورت آج پہلے سے بھی زیادہ ہے،ووٹ کو عزت دو کا نعرہ پورے ملک میں گونج رہاہے ، ووٹ کو عزت دو کا نعرہ ہر پاکستانی کے دل میں گھر کرگیاہے۔


ای پیپر