رواں برس بھی پاک بھارت سرحدی کشیدگی برقرا رہے گی : امریکہ
09 مارچ 2018 (17:20)


واشنگٹن : امریکہ نے لائن آف کنٹرول کشیدگی میں اضافہ ہونے کا اندیشہ‘‘ ظاہر کرتے ہوئے خبردار کیا کہ رواں برس بھی پاک بھارت سرحدی کشیدگی برقرار رہے گی ۔


امریکی دفاعی انٹیلی جنس ادارے کے ڈائریکٹر لیفٹیننٹ جنرل رابرٹ پی ایشلے نے عالمی سلامتی صورت حال پر اپنی رپورٹ آرمڈ سروسز کمیٹی میں پیش کی۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ پاکستانی کوششوں سے فرقہ وارانہ اور دہشتگردی کے خلاف آپریشنز جاری رکھے گا جبکہ مغربی بارڈ مینجمنٹ کی کوششیں بھی کرتا رہے گا ۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان افغانستان میں موجود مخالف عناصر کے خلاف کارروائی چاہتا ہے جس کے لئے وہ امریکہ اور افغانستان کی طرف دیکھتا ہے ۔


امریکی دفاعی انٹیلی جنس ایجنسی نے کہا کہ کنٹرول لائن پر پاکستان اور بھارت کے درمیان جھڑپوں سے کشیدگی بڑھنے کے خطرات ہیں اس کے ساتھ ہی واشنگٹن نے خبردار کیا ہے کہ رواں سال بھی کنٹرول لائن پرموجودہ صورت حال جوں کی توں برقرار رہے گی ۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ بھارت فوج کو جدید بنانے کے لئے مسلسل کام کر رہا ہے کیونکہ وہ عالمی طاقت کے طور پر اپنی حیثیت منوانا چاہتا ہے ۔


ای پیپر