لاہور قلندرز کا اسلام آباد کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ
سورس:   فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر
09 جون 2021 (20:38) 2021-06-09

ابوظہبی: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 15 ویں میچ میں لاہور قلندرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف ٹاس جیت کر باؤلنگ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق میچ کیلئے لاہور قلندرز کی قیادت سہیل اختر کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں فخر زمان، محمد فیضان، محمد حفیظ، بین ڈنک، ٹم ڈیوڈ، جیمز فالکنر، راشد خان، احمد دانیال، شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف شامل ہیں۔ 

اسلام آباد یونائیٹڈ کی قیادت شاداب خان کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں کولن منرو، عثمان خواجہ، حسین طلعت، افتخار احمد، آصف علی، فہیم اشرف، روحیل نذیر، حسن علی، فواد احمد اور محمد وسیم جونیئر شامل ہیں۔ 

(بشکریہ: نیو نیوز)


ای پیپر