ڈالر کی قدر میں کمی، پاکستان سٹاک مارکیٹ میں بدترین مندی ریکارڈ
سورس:   فائل فوٹو
09 جون 2021 (17:28) 2021-06-09

کراچی: روپے کے مقابلے میں ڈالر کی مسلسل بڑھنے والی قیمتوں کو بریک لگ گئی۔ تیسرے کارباری روز کے دوران امریکی کرنسی کی قیمت 9 پیسے کم ہو گئی جبکہ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں بدترین مندی ریکارڈ کی گئی۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں ہفتے کے تیسرے کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت کو بریک لگ گئی، امریکی کرنسی 9 پیسے سستی ہوئی اور قیمت 155 روپے 78 پیسے سے کم ہو کر 155 روپے 69 پیسے ہو گئی ہے۔

دوسری طرف پاکستان سٹاک مارکیٹ میں 370.36 پوائنٹس کی مندی ریکارڈ کی گئی۔ مندی کے باعث 48 ہزار کی نفسیاتی حد گر گئی اور 100 انڈیکس کاروبار کے اختتام پر 47 ہزار 777 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا۔

پورے کاروباری روز کے دوران کاروبار میں 0.77 فیصد کی تنزلی دیکھی گئی اور 29 کروڑ 66 لاکھ 69 ہزار 283 شیئرز کا لین دین ہوا۔ سرمایہ کاروں کو مندی کے باعث 60 ارب روپے سے زائد کا نقصان برداشت کرنا پڑا۔

بشکریہ(نیو نیوز)


ای پیپر