Islamabad, hot weather, loadshedding, schools, students
09 جون 2021 (14:24) 2021-06-09

اسلام آباد: شدید گرمی اور لوڈشیڈنگ کے باعث اسکولز میں طلبہ بیہوش ہونا شروع ، اسلام آباد کے علاقے ملپور کے اسکولوں میں سخت گرمی سے 25 طلبہ بے ہوش ہو گئے ۔

تفصیلات کے مطابق مختلف سکولوں میں بجلی کئی کئی گھنٹوں سے غائب ہونے کی وجہ سے 25 طلبہ بے ہوش ہوئے جبکہ بعض بچوں کے ناک سے خون بھی بہا جس کے بعد سکولز انتظامیہ نے بچوں کو کلینک منتقل کر دیا ۔

واضح رہے کہ ملک بھر میں شدید گرمی کی لہر برقرار ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر شہروں میں موسم مجموعی طور پر گرم اور خشک رہے گا ۔

اسلام آباد میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود جبکہ درجہ حرارت 43 ڈگری سینٹی گریڈ رہے گا ۔ خیبرپختونخوا بھی شدید گرمی کی لپیٹ میں ہے ۔ بنوں ، ڈیرہ اسماعیل خان 47 ، پشاور 46 ، دیر اور چترال میں درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ رہے گا ۔

کراچی میں درجہ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ رہے گا جبکہ اندرون سندھ نواب شاہ 46 ، سکھر میں درجہ حرارت 45 ڈگری سینٹی گریڈ رہے گا ۔

گرمی کی شدت میں اضافے سے بجلی کی طلب بھی بڑھ گئی ہے ۔ شہری شدید گرمی میں بجلی کی طویل بندش کے باعث پریشان ہیں ۔


ای پیپر