I am a patriot, so I got married in a military family, actress Iman Ali
کیپشن:   فائل فوٹو
09 جون 2021 (12:28) 2021-06-09

لاہور: پاکستانی فلموں کی معروف اداکارہ اور لیجنڈ ایکٹر عابد علی کی صاحبزادی ایمان علی نے کہا ہے کہ وہ ایک محب وطن شہری ہیں، اس لئے ہی انہوں نے ایک فوجی خاندان میں شادی کرنے کو ترجیح دی۔

اس بات کا انکشاف انہوں نے ایک نجی ٹیلی وژن کو انٹرویو دیتے ہوئے کیا۔ ایمان علی کا کہنا تھا کہ انھیں پڑوسی ملک بھارت سے لاتعداد مرتبہ فلموں میں کام کرنے کی آفر ہوئی لیکن انہوں نے انھیں قبول کرنے سے ہمیشہ انکار کیا۔

اداکارہ ایمان علی کا کہنا تھا کہ وہ خود کو ایک محب وطن شہری سمجھتی ہیں اور ان کے دل میں پاک فوج کیلئے بہت اور مقام ہے، اس لئے ہی انہوں نے انڈین فلموں میں بھی کام کرنے سے انکار کیا تھا۔

خیال رہے کہ ایمان علی نے 2019ء بابر عزیز بھٹی نامی نوجوان سے شادی کی تھی۔ یہ نوجوان پاک فوج کے عظیم سپوت میجر عزیز بھٹی شہید کے پوتے ہیں۔

ایمان علی کا کہنا تھا کہ انہوں ایک مربہ بھارت کا دورہ کیا تھا جہاں انھیں ملنے کیلئے پرڈیوسرز اور ہدایت کاروں کی لائن لگ گئی تھی لیکن انہوں نے کسی کی آفر کو قبول نہیں کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ حتیٰ کہ انہوں نے بھارت کے معروف فلم سازوں امتیاز علی اور وشال بھردواج تک کی آفرز کو ٹھکرا دیا تھا۔

پروگرام کے دوران ایمان علی نے یہ بھی بتایا کہ پاکستان کی بھی لاتعداد فلموں میں انہوں نے صرف اس لئے کام کرنے سے انکار کیا کیونکہ ان میں ہیروئن کا کردار جاندار نہیں تھا۔

انہوں نے بتایا کہ انھیں ماضی میں آزادی، کراچی سے لاہور، پنجاب نہیں جاؤں گی، نامعلوم افراد، جوانی پھر نہیں آنی اور دیگر فلموں کی آفر ہوئی تھی۔


ای پیپر