امریکہ کی عراق میں جنگ غیر ضروری تھی : ڈونلڈ ٹرمپ
09 جون 2020 (20:46) 2020-06-09

واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سابق وزیرخارجہ کولن پاول کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہیں عراق جنگ میں امریکا کو غیر ضروری طور پرالجھانے کا ذمہ دار قرار دیا ہے۔

امریکی  صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک ٹویٹ میں اپنا رد عمل دیتے ہوئے لکھا کہ کولن پاول مشرق وسطی کی تباہ کن جنگوں میں ہماری شمولیت کا ذمہ دار ہے۔ وہ ایک اور مغرور شخص ہے اور ایک دوسرے مغرور جو بائیڈن کو ووٹ دینا چاہتا ہے۔کیا پاول نے یہ نہیں کہا کہ عراق کے پاس بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیار تھے؟ عراق کے پاس ایسا کچھ نہیں تھا مگر ہمیں عراق کی جنگ میں الجھا دیا گیا۔

یاد رہے کہ  کولن پاول کی جانب سے ڈیموکریٹک صدارتی امیدوار جوبائیڈن کی حمایت کے اعلان کے بعد امریکی صدر نے ایک بیان میں سابق امریکی وزیر خارجہ کولن پاول پر شدید تنقید کی اور انہیں عراق جنگ کا ذمہ دار ٹھہرایا۔سابق امریکی صدر جارج ڈبلیو بش کے دور میں امریکی وزیرخارجہ رہنے والے کولن پاول نے دو روز قبل ڈیموکریٹک پارٹی کے صدارتی امیدوار جوبائیڈن کی حمایت کا اعلان کیا تھا۔


ای پیپر