مریم اورنگزیب خاندان سمیت کورونا کا شکار
09 جون 2020 (19:23) 2020-06-09

اسلام آباد : سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے بعد (ن) لیگ کے مزید تین رہنما کورونا میں مبتلا ہوگئے، ترجمان مسلم لیگ (ن) مریم اورنگزیب اور ان کی والدہ طاہرہ اورنگزیب کا بھی کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ۔

تفصیلات کے مطابق کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد مریم اورنگزیب اور ان کی والدہ نے خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا ہے۔مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم اورنگزیب کی والدہ طاہرہ اورنگزیب کا کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آگیا ہے۔

مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے پارٹی رہنماؤں کے کورونا میں مبتلا ہونے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ان کی صحتیابی کی دعا کی۔ شہباز شریف نے کہا طاہر اورنگزیب اور مریم اورنگزیب پارٹی نظریہ سے لازوال وابستگی، وفا شعاری، اور جمہوریت کے لئے قربانیوں کی تابندہ مثال ہیں ،طاہرہ اورنگزیب اور مریم اورنگزیب پارٹی کا قیمتی اثاثہ اور فخر ہیں، کورونا وبا کے باوجود اپنی زندگی خطرے میں ڈالتے ہوئے قیادت، پارٹی اور جمہوریت کے لیے انہوں نے ہمیشہ کی طرح جرات و بہادری دکھائی ہے ۔


ای پیپر