شہریار آفریدی کورونا وائرس سے صحت مند
09 جون 2020 (18:14) 2020-06-09

اسلام آ باد: چیئرمین کشمیر کمیٹی شہریار آفریدی کا دوسرا کرونا وائرس ٹیسٹ منفی آگیا، شہریار آفریدی میں 29 مئی کو کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین کشمیر کمیٹی اور سابق وزیر شہریار آفریدی کا کرونا وائرس ٹیسٹ منفی آگیا۔ شہریار آفریدی بدستور قرنطینہ میں رہیں گے۔  آئندہ 2 روز میں شہریار آفریدی کا دوسرا ٹیسٹ کیا جائے گا، دوسرا ٹیسٹ منفی آنے پر شہریار آفریدی قرنطینہ سے باہر نکل سکیں گے۔

یاد رہے کہ ملک بھر میں کورونا کی تباہ کاریوں کا شکار ہونے والوں میں بہت سے سیاستدان بھی شامل ہیں۔ شہریار آفریدی بھی انہیں میں شامل ہیں  جن کا کورونا ٹیسٹ پوزیٹو آیا تھا اور اب ذرائع کے مطابق ان کا کورونا ٹیسٹ نیگٹو آگیا ہے لیکن انہیں مسلسل تسلی کے بعد ہے یہ مشورہ دیا جائیگا کہ اب وہ قرنطینہ سے باہر نکل سکتے ہیں یا نہیں۔


ای پیپر