file photo

پاکستان میں کورونا کے شکنجے سخت، ہلاکتوں کی تعداد میں حیران کن اضافہ
09 جون 2020 (11:35) 2020-06-09

لاہور: پاکستان میں کورونا وائرس کے شکنجے سخت، کورونا ایک دن میں 105 افراد کی جانیں لے گیا، اموات کی تعداد 2 ہزار 172 ہوگئی۔ 24 گھنٹوں میں 4 ہزار 646 نئے کیس سامنے آنے کے بعد ملک بھر میں کیسز کی تعداد ایک لاکھ 8 ہزار 317 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق، پنجاب میں 40 ہزار 819، سندھ میں 39 ہزار 555 کیس سامنے آچکے ہیں، خیبر پختونخوا میں 14 ہزار 6، بلوچستان میں 6 ہزار 788 کیس رپورٹ ہوئے، گلگت بلتستان میں 952، اسلام آباد میں 5 ہزار 785 جبکہ آزاد کشمیر میں 412 کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک بھر میں صحت یاب افراد کی تعداد 35 ہزار 18 ہوگئی۔

دوسری جانب معاون خصوصی صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا ہے کہ حکومت نے کچھ عرصہ پہلے پلازما تھراپی پر کلینیکل ٹرائل کی اجازت دی تھی۔ ماہرین کے مطابق پلازمہ تھراپی حوصلہ افزا نتائج دے رہی ہے۔ کوویڈ 19 سے صحت یاب ہونے والے مریض مختلف مراکز میں پلازما کا عطیہ کرسکتے ہیں۔


ای پیپر