file photo

جون کے مہینے میں ساون کی جھڑیاں
09 جون 2020 (11:22) 2020-06-09

لاہور: جون کے مہینے میں ساون کی جھڑیاں، پنجاب کے مختلف علاقوں میں کہیں ہلکی تو کہیں موسلا دھار بارش۔

اسلام آباد، فیصل آباد، گوجرہ، شاہ کوٹ، سرگودھا، جلال پور بھٹیاں، ونیکے تارڑ، خانقاہ ڈوگراں اور صفدرآباد میں بارش، موسم خوشگوار ہوگیا، گیپکو ڈویژن کے فیڈرز ٹرپ، بجلی غائب ہوگئی۔

مری میں طوفانی بارش اور ژالہ باری، جل تھل ایک ہوگیا، فیڈر ٹرپ ہونے سے بجلی بند۔ مظفرآباد میں بھی طوفانی بارش، نیلم ویلی اور جہلم ویلی میں بعض مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ، ندی نالوں میں طغیانی کا بھی خطرہ۔

محکمہ موسمیات کی آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران اسلام آباد، بالائی پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں آندھی کے ساتھ مزید بارش کی پیشگوئی۔ جبکہ، سندھ، بلوچستان اور پنجاب کے میدانی علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے۔


ای پیپر