فائل فوٹو

ٹرمپ انتظامیہ نے بھارت کو مسلح ڈرونز کی فروخت کی منظوری دیدی
09 جون 2019 (15:36) 2019-06-09

نیویارک: ٹرمپ انتظامیہ نے بھارت کو مسلح ڈرونز کی فروخت کی منظوری دیدی۔ امریکا نے بھارت کو میزائل دفاعی نظام دینے کی بھی پیش کش کر دی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق معاہدہ طے پایا تو اس کی مالیت 2.5 ارب امریکی ڈالر ہوگی۔ جدید مسلح ڈرونز کو پاکستان اور چین کے سرحدی علاقوں میں نگرانی کے لیے تعینات کیا جائے گا۔

بھارت امریکا سے جدید ترین تھاڈ میزائل سسٹم خریدنے میں بھی دلچسپی رکھتا ہے۔ دونوں ممالک میں معاہدے پر مذاکرات جلد شروع ہوں گے۔


ای پیپر