فوٹو بشکریہ فیس بک

بھارتی ٹیم کو کرکٹ میں فوجی مہم مہنگی پڑگئی
09 جون 2019 (12:43) 2019-06-09

لندن: بھارتی ٹیم کو کرکٹ میں فوجی مہم مہنگی پڑگئی، دنیا بھر میں رسوائی پھر آئی سی سی سے منہ کی کھائی۔ آئی سی سی نے بھارتی کرکٹ بورڈ کو بالآخر ہتھیار ڈالنے پر مجبور کر دیا، وکٹ کیپر مہندرا سنگھ دھونی بھارتی فوج کے نشان کے بغیر اِن ایکشن ہوں گے۔

بھارتی کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی کا کہنا مان لیا، سابق کپتان دھونی متنازعہ گلوز استعمال نہیں کریں گے۔ بھارتی فوج کے بلیدان بیج والے گلوز پر آئی سی سی نے ایکشن لیتے ہوئے انہیں اس حرکت سے باز رہنے کیلئے کہا تھا، آئی سی سی کے مطابق قواعد و ضوابط کی پابندی کریں اور اس تنازع کو مزید ہوا نہ دیں۔

دھونی کے متنازعہ گلوز پر سابق بھارتی کرکٹر سنیل گواسکر بھی ٹیم انڈیا کو کھری کھری سنا چکے ہیں۔ کرکٹ لیجنڈ کے مطابق دھونی گلوز پر نہیں کھیل پر توجہ دیں۔


ای پیپر