فوٹو بشکریہ فیس بک

محکمہ موسمیات نے موسم کے حوالے سے اہم پیشگوئی کر دی
09 جون 2019 (12:15) 2019-06-09

لاہور: ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک، جبکہ پنجاب، خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں، مشرقی بلوچستان اور صوبہ سندھ میں موسم شدید گرم۔

کل مالاکنڈ، ہزارہ، مردان، پشاور، راولپنڈی، گوجرانوالہ ڈویژن، اسلام آباد، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

جیکب آباد میں آج بھی پارہ 50 ڈگری، مٹھی، دادو، روہڑی، لاڑکانہ اور موہنجودارو میں 48 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ ملتان میں پارہ 47 سینٹی گریڈ، فیصل آباد اور سرگودھا میں 46 جبکہ لاہور میں درجہ حرارت 45 ڈگری ہوگا۔


ای پیپر