پاک بحریہ نے ایرانی کشتی کو ریسکیو کر کے 11 افراد کو ڈوبنے سے بچا لیا
09 جون 2018 (23:47) 2018-06-09

کراچی : پاک بحریہ نے کراچی سے 230 کلومیٹر دورکھلے سمندر میں ریسکیو آپریشن کر کے ایرانی کشتی کے عملے کے گیارہ افراد کو ڈوبنے سے بچا لیا ۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق الرحمانی نامی ایرانی کشتی کے سمندر میں ڈوبنے سے عملے کے گیارہ افرادشدید مشکلات کا شکار تھے، اطلاع ملنے پرپاک بحریہ نے فوراً ریسکیو آپریشن کاآغاز کیا۔آپریشن میں پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس نصراور02 سی کنگ ہیلی کاپٹرز نے حصہ لیا ۔ترجمان کے مطابق نامساعد حالات کے باوجود پی این ریسکیو ٹیم نے اعلیٰ پیشہ ورانہ مہارتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے آپریشن مکمل کیا ٗگیارہ افراد کو طبی امداد بھی فراہم کیں۔

ڈیڑھ گھنٹہ جاری رہنے والے ریسکیو آپریشن کے دوران کشتی کے عملے کو ریسکیو کر کے پاکستان نیوی ایئر بیس کراچی پہنچایا گیا۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ایرانی کشتی کے عملے کووطن واپس بھیجنے کیلئے پاکستان میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی کے حوالے کر دیا گیا۔


ای پیپر