عدالت نے جیل میں رائو انوار کو بی کلاس دینے کی درخواست منظور کر لی
09 جون 2018 (23:04) 2018-06-09


کراچی : انسدادِ دہشتگردی کی عدالت نے نقیب اللہ قتل کیس میں گرفتار سابق ایس ایس پی ملیر را ؤ انوار کو جیل میں بی کلاس دینے کی درخواست منظور کرلی۔


تفصیلات کے مطابق کراچی میں انسداد دہشتگردی کی عدالت میں نقیب اللہ قتل کیس کی سماعت ہوئی، را انوار سمیت دیگر گرفتار ملزمان کو سخت سیکیورٹی میں عدالت پہنچایا گیا، سماعت کے دوران کیس کے تفتیشی افسرایس ایس پی کراچی وسطی ڈاکٹر رضوان پیش ہوئے اور انہوں نے کیس میں ہونے والی پیش رفت سے متعلق رپورٹ پیش کی ۔


عدالت نے جیل میں ملزم راؤ انوار کو بی کلاس دینے کی درخواست منظور کرلی، عدالت نے قرار دیا کہ ملزم را انوار کو سب جیل میں رکھنے کا معاملہ سندھ ہائی کورٹ میں ہے، اس لئے عدالت عالیہ کے فیصلے کا انتظار کیا جائے، کیس کی مزید سماعت 14 جون کو ہوگی۔


ای پیپر