پی ٹی آئی کارکنوں کو نیا پاکستان کے نام پر دھوکہ دیا گیا ،شہباز شریف
09 جون 2018 (18:54) 2018-06-09

لاہور:پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صدر وسابق وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کارکنوں کو نیا پاکستان کے نام پر دھوکہ دیا گیا ، عمران خان نے لوٹوں کو ٹکٹ دیے ، آصف زرداری سے کوئی ٹکٹ لینے کے حق میں نہیں ہے ۔

ہفتہ کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں شہباز شریف نے کہا کہ مجھے تحریک انصاف کے کارکنوں سے دلی ہمدردی ہے ، پی ٹی آئی کارکنوں کو نیا پاکستان کے نام پر دھوکہ دیا گیا ، آصف زرداری سے کوئی ٹکٹ لینے کے حق میں نہیں ہے ۔

ہم عمران خان اور آصف زرداری کی سیاست کو ووٹ کی طاقت سے دفن کر دیں گے ۔


ای پیپر