Source : Yahoo

عمران خان اور اہلیہ نے عمرہ ادائیگی کا فیصلہ کر لیا
09 جون 2018 (17:15) 2018-06-09

اسلام آباد :عام انتخابات سے قبل چیئرمین تحریک انصاف اور ان کی اہلیہ نے عمرہ ادائیگی کا فیصلہ کر لیا ۔

ذرائع کے مطابق، چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان دو سے تین روز میں عمرے کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب جائیں گے، عمران خان کی اہلیہ بھی ان کے ہمراہ ہوں گی، چیئرمین پی ٹی آئی عید سے قبل عمرہ ادا کر کے واپس آ جائیں گے۔

یاد رہے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے آئندہ عام انتخابات میں ملک کے 5 حلقوں سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے، وہ پنجاب کے تین، سندھ اور خیبر پختونخوا کے ایک ایک حلقے سے الیکشن میں حصہ لیں گے۔


ای پیپر