Source : Yahoo

 ڈاکٹر عاصم کو علاج کیلئے بیرون ملک جانے کی اجازت مل گئی
09 جون 2018 (16:31) 2018-06-09

کراچی: کراچی کی احتساب عدالت نے سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر عاصم کو علاج کے لیے بیرون ملک جانے کی اجازت د یتے ہوئے کہا کہ آئندہ سماعت سے کیس روزانہ کی بنیاد پر چلایا جائے گا۔

ہفتہ کو سابق وزیرپیٹرولیم ڈاکٹر عاصم کو علاج کیلئے بیرون ملک جانے کی دے دی گئی ہے۔ہفتے کے روزڈاکٹر عاصم اپنے خلاف 462 ارب روپے کے کرپشن ریفرنس کی سماعت کیلئے شریک ملزمان کے ہمراہ احتساب عدالت میں پیش ہوئے جہاں ان کے خلاف 462 ارب روپے کے کرپشن ریفرنس کی سماعت ہوئی ۔

ڈاکٹر عاصم نے شریک ملزمان کے ہمراہ احتساب عدالت میں پیش ہوئے، ڈاکٹر عاصم نے علاج کیلئے بیرون ملک جانے کی درخواست دائر کی ، انہوں نے استدعا کی کہ انہیں 12جون سے 10جولائی تک بیرون ملک جانے کی اجازت دی جائے۔

عدالت نے ڈاکٹر عاصم کی درخواست منظور کرتے ہوئے قرار دیا کہ آئندہ سماعت کے بعد کیس کی سماعت روزانہ کی بنیاد پر کی جائے گی ، عدالت نے کیس کی سماعت 11 جون تک ملتوی کر دی۔


ای پیپر