Source : Yahoo

فردوس عاشق اعوان کو پی ٹی آئی کا ٹکٹ مل گیا
09 جون 2018 (16:21) 2018-06-09

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف نے فردوس عاشق اعوان کو باضابطہ ٹکٹ جاری کر دیا، فردوس عاشق اعوان سیالکوٹ کے حلقہ این اے 72 سے میدان میں اتریں گی۔

تحریک انصاف کے مطابق فردوس عاشق اعوان کی ٹکٹ کا کوئی مسئلہ نہیں تھا، صرف انکے ٹکٹ کے اعلان میں تاخیر ہوئی ہے۔

دوسری جانب ترجمان تحریک انصاف فواد چوہدری نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا ہے ذاتی طور پر سمجھتا ہوں تحریک انصاف نے مضبوط امیدوار میدان میں اتارے ہیں، ان پہلوانوں کا مقابلہ کرنا آسان نہیں۔فواد چوہدری نے کہا ابھی عمران خان نے کمپین اٹھانی ہے، ن لیگ کو سانس ایسے ہی نہیں چڑھا ہوا۔


ای پیپر