شاہ رخ خان نے شبنم مجید کو بھارت آنے کی دعوت دیدی
09 جون 2018 (16:14) 2018-06-09


لاہور:گلوکارہ شبنم مجید کو بالی ووڈ سٹار شاہ رخ خان نے بھارت آ نے کی دعوت دیدی ۔


تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان نے ایک پرموٹر کے ذریعے پاکستان کی معروف گلوکارہ شبنم مجید کو بھارت آ نے کی دعوت دی ہے کہ وہ یہاں آکر پرفارم کریں ۔ شاہ رخ خان کا اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ شبنم مجید میری پسندیدہ گلوکارہ ہیں اور میں انکی گائیکی کا مداح ہوں اور میری خواہش ہے کہ میں انہیں لائیو سنوں ۔


ان کا کہنا تھا کہ اگر مجھے پاکستان آ نے کا موقع ملا تو میں لازمی شبنم مجید سے ملاقات کروں گا ۔یاد رہے کہ شاہ رخ خان نے اپنے موبائل فون پر شبنم مجید کے ایک گانے کی رنگ ٹون بھی لگا رکھی ہے ۔


ای پیپر