Source : Yahoo

نومو لود بچوں کی خریدو فروخت کا لرزہ خیزانکشاف
09 جون 2018 (16:00) 2018-06-09

فیصل آباد:فیصل آباد میں نومو لود بچوں کی خریدو فروخت کا لرزہ خیزانکشاف ، الا ئیڈ ہسپتال پنجاب میڈ یکل یو نیورسٹی کی دا ئی کا 1200نومولود  بچے فروخت کر نے کا انکشاف 2 معروف گا ئنا کا لوجسٹ کے ملوث ہو نے کا بھی انکشا ف کیا ہے ، نومولود بچی 2لاکھ بچہ 3لاکھ میں فروخت کیا جاتا ہے، خریدار زیادہ ہو نے کی صورت میں نومولود بچوں کی بو لی لگا ئی جا تی ہے ۔ 

تفصیل کے مطا بق گز شتہ روز الا ئیڈ ہسپتال کے شعبہ گا ئینی سے 5دن کی بچی غا ئب ہو ئی فوری کاروا ئی نے الائیڈ ہسپتال کی دا ئی خورشید بی بی سے بچی برآمد کی تفتیش کے دوران خورشید بی بی نے انکشاف کیا کہ وہ گز شتہ 30سال سے اس گھنا ﺅنے کاروبار میں ملوث ہے اور 1200نومولود کو فرو خت کر چکی ہے نومولود بچی کا ریٹ 2لاکھ روپے جبکہ بچے کا ریٹ 3لاکھ ہو تا ہے۔

گرفتار خورشید بی بی نے انکشاف کیا کہ اگرخریدار زیادہ ہو تے تو پھر بچوں کی بو لی لگا ئی جا تی الائیڈ ہسپتال کی دا ئی نے انکشاف کیا کہ اس گھنا ﺅنے کارو بار میں معروف گا ئنا کا لوجسٹ مرحوم میڈم الطاف بشیر سمیت متعدد سا بق ایم ایس بھی ملوث ہیں اور اب بھی معروف گا ئنا کا لوجسٹ اور ایم ایس ملوث ہیں پو لیس تھا نہ سول لا ئن نے مقدمہ درج کر کے ملزمہ سے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔

پو لیس ذرائع کے مطا بق اس گھنا ﺅنے کاروبار میں الا ئیڈ ہسپتال انتظا میہ کے اہم نام سا منے آ سکتے ہیں ملزمہ خور شید بی بی نے انکشاف کیا کہ اس کے پاس نومولود بچوں کے خریدار کی ایک لمبی لسٹ موبا ئل نمبرز کے سا تھ موجود ہے خریداروں کا تعلق پاکستان اور دیگر مما لک سے ہے الائیڈ ہسپتال انتظا میہ نے دا ئی خورشید بی بی کو معطل کر دیا ۔


ای پیپر