Source : Yahoo

مسجد حرم الحرام میں افسوسناک واقع
09 جون 2018 (15:23) 2018-06-09

مکہ مکرمہ :پاکستانی شخص نے مسجد حرم الحرام میں حرم پاک کی بالائی منزل سے چھلانگ لگا کر خودکشی کر لی ۔

سعودی عرب نے حرم پاک میں مبینہ طور پر خودکشی کرنے والے پاکستانی تارک کی تصاویر اور وڈیو جاری کر دیں، پاکستانی تارک نے پہلے مطاف کی دوسری منزل سے کس طرح چھلانگ لگاکر خود کشی کی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق حرم شریف میں خود کشی کرنے والے پاکستانی تارک کی ویڈیو اور اور تصاویرجاری کی گئی ہیں جن سے معلوم ہوتا ہے کہ نماز عشاکے بعد اور تراویح سے پہلے مطاف کی دوسری منزل سے کس طرح چھلانگ لگاکر خود کشی کی ہے۔

 

محکمہ شہری دفاع و حرم انتظامیہ کے مطابق اس 35 سالہ شخص نے عشا کی نماز کے دوران مطاف کی بالائی منزل سے چھلانگ لگائی، جس سے فرش پر گرنے سے اس کی پسلیاں اور دیگر ہڈیاں ٹوٹ گئیں، اسے زخمی حالت میں ہسپتال پہنچایا گیا مگر جانبر نا ہوسکا اور وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا ۔


ای پیپر