کراچی اور حب شہر کو پانی کی فراہمی بند ہونے کا امکان
09 جون 2018 (00:23) 2018-06-09


کراچی : حب ڈیم میں پانی کی سطح خطرناک حد تک پہنچنے کے بعد کراچی اور حب شہر کو پانی کی فراہمی بند کیے جانے کا امکان ہے۔ کراچی کے مختلف حصوں اور حب شہر کو پانی فراہم کرنے والے حب ڈیم میں پانی کی سطح ایک روز میں ڈیڈ لیول تک پہنچ جائے گی، جس کے بعد پانی کی فراہمی بند ہوسکتی ہے۔


تفصیلات کے مطابق حب ڈیم میں پانی کی سطح خطرناک حد تک پہنچنے کے بعد پمپنگ کے ذریعے پانی فراہم کیا جاسکتا ہے، تاہم اب تک کراچی واٹر بورڈ کی جانب سے پمپنگ کے لیے انتظامات نہیں کیے گئے ہیں۔واضح رہے کہ حب ڈیم میں پانی کی سطح کم ہونے کے باعث ماہ رمضان کے آخری عشرے میں کراچی کے ضلع غربی میں پانی کا بحران مزید شدت اختیار کرسکتا ہے۔


خیال رہے کہ کراچی کے مختلف علاقوں میں گزشتہ کچھ روز سے پانی کا بحران شدت اختیار کرچکا ہے اور شہر کے مختلف علاقوں میں پانی کی فراہمی نہ ہونے کی وجہ سے شہریوں کی جانب سے احتجاج کا سلسلہ بھی جاری ہے


ای پیپر