شاہ محمود قریشی کی وفات کی خبریں چلانے والے بے نقاب
09 جولائی 2020 (22:31) 2020-07-09

اسلام آباد:بھارتی لابی کی سازش بے نقاب ، وکی پیڈیا پر جعل سازی کر کے وزیر خارجہ کی وفات سے متعلق خبر چلا دی۔

تفصیلات کے مطابق وکی پیڈیا اور سوشل میڈیا پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے متعلق غلط خبریں پھیلا دی گئیں۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ وکی پیڈیا پر پیج کی پروفائل کو تبدیل کیا گیا، ان کے خاندان اور احباب کو پریشان کیا گیا، اللہ کا شکر ہے وہ خیریت سے ہیں۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ میری صحت سے متعلق افواہوں پر کان نہ دھرے جائیں۔یاد رہے کہ 3 جولائی کو وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کرونا وائرس میں مبتلا ہوگئے تھے جس کے بعد انہوں نے خود کو قرنطینہ کرلیا تھا۔


ای پیپر