file photo

اگلے دو روز میں لاہور سمیت صوبے بھر میں ابر رحمت برسے گا
09 جولائی 2020 (13:37) 2020-07-09

لاہور: پنجاب میں برکھا رت کا آغاز، اگلے دو روز میں لاہور سمیت صوبے بھر میں ابر رحمت برسے گا۔

آج بالائی پنجاب، خیبرپختونخوا، اسلا م آباد، کشمیر اور گلگت بلتستان میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ ملک کے بیشتر جنوبی علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔

اس وقت اسلام آباد کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 ڈگری، لاہور کا35، پشاور کا 41، کوئٹہ کا 37 سینٹی گریٹ ہے۔

صحرائے تھر میں برکھا رت نے ویرانے آباد کر دیے، برکھا رت کی اطلاع ملتے ہی ہجرت کرجانے والے لوگ مال مویشیوں سمیت واپس لوٹنے لگے۔

خیبر پختونخوا کے بالائی اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا، پشاور، مردان، دیر، بونیر، سوات، ایبٹ آباد، کرم، کوہاٹ اور چارسدہ میں ساون برسے گا۔

وادی زیارت میں بارش سے موسم خوشگوار، شہری خوشی سے نہال، آج ژوب، بارکھان اور موسی خیل میں باران رحمت برسنے کا امکان۔

کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی میگھا برسے گی، ملک کے بیشتر وسطی اور جنوبی علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔


ای پیپر