file photo

پاکستان کی پاسپورٹ رینکنگ میں ایک سال کے دوران7 درجے بہتری
09 جولائی 2020 (13:23) 2020-07-09

اسلام آباد: پاسپورٹ انڈیکس نے 2020 کی رینکنگ جاری کر دی، پاکستان کی پاسپورٹ رینکنگ میں ایک سال کے دوران7 درجے بہتری، دنیا کے 206 مماک میں پاکستان 192 ویں نمبر پر آگیا۔

جاپان نے ایک بار پھر دنیا کے طاقتور ترین پاسپورٹ کا اعزاز اپنے نام کرلیا، چاپانی پاسپورٹ کے حامل افراد 117 ممالک کا بغیر ویزہ سفر کرسکتے ہیں، جبکہ صرف 82 ممالک کا ویزہ حاصل کرنا پڑتا ہے۔ رینکنگ میں نیوزی لینڈ کا دوسرا جبکہ فن لینڈ کا تیسرے نمبر ہے۔ آسٹریا رینکنگ میں چوتھی پوزیشن پر ہے۔

نیوزی لینڈ کے پاسپورٹ ہولڈرز 117 ممالک کا سفر کرسکتے ہیں، جن میں سے 77 ممالک کیلئے ویزہ کی ضرورت نہیں، 40 ممالک ایسے ہیں جہاں اترنے کے بعد ویزہ حاصل کیا جاسکتا ہے۔


ای پیپر